سکھر (بیورو رپورٹ، سید محمد عارف) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں اونچے درجے کی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت متحرک، حکمت عملی تیار کرلی۔ اراکین سندھ اسمبلی پر مشتمل فلڈ کمیٹیوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔7سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ 3سے 4ستمبر کو گڈو بیراج پر پہنچے گا۔ سکھر بیراج سے 9لاکھ 60ہزار کیوسک سے زائد پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔ مجموعی طور پر صورتحال قابو میں ہے، تشویش کی بات نہیں، سکھر میں 7 لاکھ، خیرپور میں 6لاکھ کیوسک پانی آنے پر کچے کے لوگ نقل مکانی کرتے ہیں۔