اسلام آباد( رانا غلام قادر ) ایران اورعراق کےمقدس مقامات کی زیارات کروانے کے مجاز زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کے عمل میں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کوائف مکمل کرنیوالے زائرین گروپ آرگنائزرز کو آج بروز جمعہ 29اگست کو سرٹیفکیٹ دیے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 24 مجاز کمپنیوں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ایک تقریب میں رجسٹرڈ ZGOs کو سرٹیفکیٹ دیں گے۔نئی رجسٹرڈ کمپنیاں ہی آئند ہ زیارات کروانے کی مجاز ہوں گی۔دیگر کمپنیوں کو کوائف مکمل کرنے پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جائے گا۔