• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: عید میلادالنبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، لوگوں کی بڑی تعداد شریک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مانچسٹر میں عید میلادالنبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا وکٹوریہ مسجد پر اختتام پزیر ہوا۔

رکنِ برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے اس موقع پر ’جیو نیوز‘ سے گفتگو  میں کہا کہ بہت خوشی کا دن ہے، میلاد کا بہت بڑا مارچ ہو رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مارچ میں بڑی تعداد میں ہمارے بہن بھائی شریک ہیں، خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، حضورصلی اللّٰہ علیہ وسلم رحمت العالمین ہیں۔

افضل خان نے کہا کہ یہ وہ رشتہ ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے، جو تعلیم انہوں نے دی ہے اس کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف میلاد کی بات نہیں، ہر دن ہر وقت کی بات ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اچھے مسلمان اور برطانیہ کے اچھے شہری بن سکیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید