• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کسانوں کی ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت کنیکٹڈ فیوچرز مکمل

پشاور( جنگ نیوز) یو این ویمن پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ اگریکلچرآ آرگنائزیشن (ایف اے او) اور حکومت خیبرپختونخوا کے اشتراک سے خواتین کسانوں کی ڈیجیٹل خواندگی کی تربیت، "کنیکٹڈ فیوچرز"، مکمل ہونے اور موبائل فون تقسیم کرنے کی تقریب پشاور میں منعقد کی گئی۔ اس منصوبے کے تحت باجوڑ، مہمند اور خیبر کے ضم شدہ اضلاع کی750 خواتین کسانوں کو ڈیجیٹل تربیتی پروگرام کی تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں، مارکیٹوں تک اپنی رسائی بڑھا سکیں، اور معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے میں اپنی ساکھ کو مضبوط بنا سکیں۔یہ پروگرام مشکل رسائی اور سیکیورٹی کے حوالے سے حساس علاقوں میں نافذ کیا گیا جہاں زیادہ تر خواتین کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی اپنائی گئی۔ خواتین کو اینڈرائیڈ فونز پر عملی مشق دی گئی، آسان معلوماتی پیکجز فراہم کیے گئے جن میں یوٹیوب ویڈیوز سے جڑے کیو آر کوڈز شامل تھے اور ایک خاص تصویری رہنمائی پر مبنی بک تیار کی گئی تاکہ وہ مستقبل میں بھی رہنمائی حاصل کرسکیں۔ ان جدید طریقہ کار نے کم تعلیم یافتہ خواتین کسانوں کو تربیت میں بھرپور شرکت دی اور اپنی روزمرہ زرعی سرگرمیوں میں ان مہارتوں کے عملی استعمال کے قابل بنایا۔
پشاور سے مزید