• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتویں عمر خطاب میموریل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں عمر خطاب خلیل میموریل خیبر پختونخوا ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی۔ انڈر 10 سنگلز فائنل میں محمد فیضان نے ریان عمر کو چار ایک، دو چار اور چار دو سے، انڈر 14 فائنل میں وقاص جانس نے زین رومان کو پانچ تین اور چار دو سے، انڈر 18 فائنل میں شاہ سوار نے ارسلان کو سات چھ اور چھ چار سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔ انڈر 10 ڈبلز فائنل میں سالار اور دانیال نے ریان عمر خلیل اور محمد فیضان آفریدی کو دو چار، پانچ تین اور پانچ تین سے، مرد ڈبلز فائنل میں برکت اور اعصام نے شاہد آفریدی اور عزیر خان کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ، خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمر ایاز خلیل، شاہد خان، اختر حسین اورکزئی، حاجی ملک اسد خلیل، حاجی ملک سعادت اللہ خان، نعمان، وکیل خان، انتخاب عالم اور داؤد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں میں 80 ہزار روپے نقد تقسیم کئے گئے۔
پشاور سے مزید