پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور میں مختلف واقعات میںدو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔سید محمد سکنہ شاہین مسلم ٹائون نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کا سولہ سالہ بیٹا سلمان اپنے بھائی شفاعت کے ہمراہ آرہاتھا کہ راستے میں ان کی شعیب ولد لاجبرکے ساتھ تکرار ہو گئی اس دران ۔سلمان پر چاقو کے پے در پے وار کرکے موت کے گھا ٹ اتاردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گیا ادھر تھانہ یونیورسٹی ٹائون کی حدود کینال روڈ پر تیزرفتار ڈمپر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں چارسدہ کارہائشی بخاری شاہ جاںبحق اوراس کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار سعید اللہ اور فہیم زخمی ہو گئے ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا۔