پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کاسامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے ۔ گزشتہ روز تہکال بالا کے علاقے میں شکیل نامی شخص کے گاڑیوں کی ورکشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ورکشاپ کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا ، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی گاڑی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو اہلکاروں نے 45منٹ کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا تھا۔ اسی طرح جاویدآباد قمردین گھڑی کے علاقے میں افتخار نامی شخص کے گھر کے کچن میں گیس سلنڈر پر اچانک آگ لگ گئی تھی جس سے پورے گھر میں آگ پھیلنے کا خدشہ تھاتاہم ریسکیو اہلکاروں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔