• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ٹورزم پولیس اہلکاروں کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا ٹوارزم پولیس کے اہلکارو ں نے مستقلی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرے میں اہلکاروں نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اورر بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ اپنے مطالبات کیلئے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے کنٹریکٹ اور ٹکس پے پر اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری، محنت اور جذبے کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹورزم پولیس کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ہمارے مستقبل کے روز گار کو غیر یقینی صور تحال سے نکالا جائے۔
پشاور سے مزید