• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آبی جارحیت، پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زمین ڈوب گئی، خالد حسین باٹھ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے بھارت کی طرف سے آبی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب میں لاکھوں ایکڑ زرعی زمین سیلابی پانی میں ڈوب گئی ہے جس سے کسانوں اورزمینداروں کو اربوں روپے کے نقصانات کاسامنا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں گندم کی فصل کی کاشت سے قبل گندم کا ریٹ مقرر کریں ،آبی گزر گاہوں پر کمرشل پلازے اور دیگر مراکز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،حکومت کسانوں کو نہ تو شمسی توانائی کا سستم دے رہی ہے اور نہ ہی بجلی فراہم کررہی ہے جس کی وجہ سے زرعی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت کو دیا تھا جس پر عمل درآمد کے لئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا ہے ، مطالبات پر عمل درآمد تک احتجاج جاری رہے گا ۔یہ بات انہوں نے پیر کو کسان اتحاد کی رہنما آریہ حورین اوردیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں حکومت نے سولر نہیں دیئے ان علاقوں کے بجلی کنکشن نہ کاٹے جائیں جعفرآباد اور نصیرآباد کے دھند زدہ علاقوں کی بجلی منقطع نہ کیا جائے ہرنائی ،کانک اور کچلاک اورگردونواح میں بجلی کے نظام کودرست کیا جائے تاکہ کسانوں کو پریشانی سے نجات مل سکے۔انہوں نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب متاثرہ زمینداروں اور کسانوں کو تاحال امداد نہیں ملی انہیں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ربیع کینال کے ٹیوب ویل کنکشنوں کی بجلی فوری بحال کی جائے اور زمیداروں کو سولرکی رقوم ادا کی جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے 10روز کے اندراندر ہمارے جائز مسائل حل نہیں کئے تو بلوچستان بھر میں احتجاج کریں گے اسکے بعد پورے ملک میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید