کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوردنی اشیافروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی جاری،ملک شاپس،تندور،جنرل اسٹورز،بیکریاں اور ہوٹل نشانے پرتفصیلات کے مطابق بی ایف اے انسپیکشن ٹیم کی خدئیداد روڈ، میکانگی روڈ اور کاسی روڈ پرکاروائی2 جنرل اسٹورز اور 1 نان شاپ کو جرمانہ عائد کردیاجرمانہ کردہ نان شاپ کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور آٹے پیڑے کا مقررہ وزن سے کم وزن ہونے پر ایکشن لیا جبکہ جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مصالحے،یوز ،کیوبز، پابندی عائد چائنیز نمک کے ساشے اور ممنوعہ اشیاء گٹکا برآمد ہونے اور متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیااسی طرح ایئرپورٹ چوک بابا فرید سکیم اور غوث آباد میں قائم ملک شاپس کی چیکنگ کی اور4 ملک شاپس مالکان کوجرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاریکئے گئےجرمانہ کردہ ملک شاپس سے ملک سیمپلز لیکر آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کیے گئے دودھ دہی میں پانی و سکمڈ ملک پاوڈر مکس کرنے پر ایکشن لیا گیا۔