کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مشیر کھیل وامورنوجوانان مینا مجید نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر آ رہی ہے کوئٹہ میں ملک بھر کے کھلاڑیوں کا میلا سج گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بگٹی اسٹیڈیم میں محکمہ کھیل کے زیر اہتمام دوسرے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فلڈ لائٹ گولڈ کپ کرکٹ ایونٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ ٗ ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے مشیر کھیل نے کہا کہ میگا ایونٹ میں 28 ٹیمیں شریک ہیں جن میں 8 ٹیمیں دیگر صوبوں سے ہیں کرکٹ ٹورنامنٹ 15 روز تک جاری رہے گا چیف منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ میں 51 میچز ہونگے ،قومی کھلاڑیوں کے علاؤہ افغانستان سے بھی کھلاڑی اس ایونٹ میں شرکت کرئے گئے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بگٹی اسٹیڈیم میں لائٹنگ بھی لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن ہے کہ صوبے کے باصلاحیت نوجوان کو صحت مندانہ سرگرمیاں کی فراہمی کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ بلوچستان کے عوام امن کے داعی ہے انہوں نے کہا کہ اس ایویٹ کے بعد ہاکی گولڈ کپ کا آغاز بھی کیا جائے گا اس موقع پر سیکرٹری کھیل درا بلوچ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ فلڈ لائٹ میں ٹورنامنٹ کروارہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا اب گرم علاقوں میں کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔