کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سوئی میں بارش کےپانی میں ڈوب کر دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا لیویز کے مطابق سوئی کے علاقے چائنہ پوسٹ کے رہائشی مرہٹہ بگٹی کا دس سالہ بیٹا فدا حسین گڑےمیں جمع بارش کے پانی میں گر کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔