• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلا تفریق مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے، غلام رسول عمرانی

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی میں اقلیتی برادری دیگر اقوام کیساتھ شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے صوبائی حکومت بلا رنگ و نسل مزدور طبقہ کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر برائے محکمہ لیبر اینڈ مین پاور سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی، سابق ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ اور فرید رئیسانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اسی لیے حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، فنی تربیت کے اداروں کو فعال بنانے اور مزدوروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے مزید کہا کہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مزدوروں کو ان کے جائز حقوق میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کے تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مزدوروں کی شکایات کے فوری حل اور فلاحی اسکیموں کے شفاف نفاذ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ سردار بابا غلام رسول خان عمرانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز کی استعداد کار بڑھائی جا ئے گی، تاکہ وہ بھی ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔
کوئٹہ سے مزید