• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینائی سے محروم حافظ قرآن کو روزگار دینے کا حکومتی وعدہ وفا نہ ہو سکا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈیرہ بگٹی کے رہائشی بینائی سے محروم حافظ آفتاب حسین نے کہا ہے کہ ایک ماہ قبل وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے میرے لئے نوکری کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدارآمد نہ ہو سکا میر اپیل ہے کہ مجھے نوکری دی جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ میں ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ آیاہوں اور میرے کچھ مسائل ہیں اور گزشتہ چھ ماہ تک وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی بہت کوشش کرتا رہا ایک دن میری وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی وہ بھی چند سیکنڈکی اس دوران میں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل بیان کئے جس پر انہوں نے مجھے ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملازمت کا لیٹر آپ کے گھر پہنچ جا ئے گا ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا نہ تو میرے گھر کوئی لیٹر آیا اور نہ ہی مجھے اب تک نوکری ملی انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وزیراعلیٰ میری معذوری اور حافظ قرآن ہونے کا خیال کرتے ہوئے میری ملازمت اور تمام مسائل کے حل کیلئے عملی اقدام اٹھائے گئے ۔
کوئٹہ سے مزید