• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی نالے میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ کے تبادلے میں سرغنہ ہلاک

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروشوں کا سرغنہ ہلاک جبکہ ایک زخمی کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات ٗ لاکھوں روپے کی نقدی اور اسلحہ قبضے میں لے کر ٹھکانے مسمار کر دئیے گئے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروشوں کا سرغنہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سٹی نالے میں موجود ہے جس پر سٹی اور کینٹ ڈویڑن ایس پیز کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ایس پیز نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سٹی نالے میں کریک ڈائون کیا اسی دوران منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں منشیات فروشوں کا سرغنہ سلام ساقی موقع پر ہی ہلاک جبکہ ساتھی عرفان عرف بھائی زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی کو ساتھی خدائے رحیم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات ٗ اسلحہ اور آٹھ لاکھ سے زائد کی نقدی قبضے میں لے کر ٹھکانوں کو مسمار کر دیا پولیس نے بتایا کہ دیگر منشیات فروش رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے لاش او ر زخمی کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید