ٹورنٹو(جنگ نیوز)کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں عوامی مقامات پر نماز پڑھنے پر پابندی لگادی گئی ہے، صوبےکےوزیرسیکولرالزم نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مونٹریال کی سڑکوں پراس رجحان کو روکنا ضروری ہے۔
رواں موسمِ خزاں میں اس حوالے سے قانون سازی ہوگی، کینیڈا کی شہری حقوق کی تنظیموں اور مذہبی گروپوں کی جانب سے حکومتی اقدام پر شدید تنقیدکی گئی ہے اوراسے مسلم کمیونٹی کونشانہ بنانے کےمترادف قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیوبک کے وزیر برائے سیکولرازم ژاں فرانکوئس روبرج نے عوامی مقامات پر ادائیگی نماز کی پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مونٹریال میں سڑکوں پر ادائیگی نماز کے بڑھتے رجحان کو روکنا ضروری ہے۔