واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کے صحت کے ادارے CDC کے نو سابق سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین مخالف رویہ رکھنے والے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی پالیسیاں تمام امریکیوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔ صحت نظام پر ایسا حملہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر برائے صحت و انسانی خدمات کینیڈی نے ہزاروں صحت کارکنوں کو برطرف کیا، بیماریوں سے بچاؤ کے پروگرام کمزور کیے اور خسرہ کے پھیلاؤ کے دوران ویکسین کو نظرانداز کرکے غیر ثابت شدہ علاج پر زور دیا، جبکہ ان کی حمایت یافتہ قانون سازی لاکھوں افراد کو ہیلتھ انشورنس سے محروم کر سکتی ہے۔ یہ تنقید اس وقت سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CDC کی ڈائریکٹر سوزن موناریز کو برطرف کیا، جس پر کئی اعلیٰ افسران نے استعفیٰ دیا اور ادارہ بحران کا شکار ہوگیا۔ سابق افسران نے کہا کہ عوامی صحت کے نظام کو اس طرح کمزور کرنا امریکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔