کراچی( نیوزڈیسک)فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجدِ اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی اور خفیہ کھدائی کر رہا ہے، جس کے دوران اسلامی آثارِ قدیمہ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ویسٹ بینک آبزرور کی پوسٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لیک ہونے والی ویڈیوز اس کے ناپاک عزائم کا ثبوت ہیں، اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے نیچے غیرقانونی کھدائی شروع کر رکھی ہے۔