• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا امریکی مالیاتی پالیسی پر قابض ہونا بہت خطرناک ہوگا، کرسٹین لاگارڈ

پیرس (اے ایف پی) یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی مالیاتی پالیسی پر کنٹرول حاصل کر لیا تو یہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔صدر کیلئے فیڈ پالیسی ساز ادارے کی اکثریت کو اپنی طرف موڑنا مشکل ہے، ٹرمپ فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کُک کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ مرکزی بینک میں ایسے عہدیدار لانا چاہتے ہیں جو ان کی کم شرح سود کی پالیسی کی حمایت کریں۔لاگارڈ نے فرانس کے ریڈیو کلاسیک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے لیے فیڈ کے پالیسی ساز ادارے کی اکثریت کو مکمل طور پر اپنی طرف موڑنا بہت مشکل ہوگا۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو یہ امریکا کی معیشت اور عالمی معیشت دونوں کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کی پالیسیاں قیمتوں میں استحکام اور بہتر روزگار کو یقینی بنانے پر مرکوز ہوتی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید