ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے کھیر کھانے سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت 7افراد بے ہوش ۔پولیس کو موضع جام پور بستی سے محمد عرفان نے اطلاع دی کہ ہمارے ہمسائے محمد علی سن نے دودھ کی کھیر بنائی اور تقسیم کی رات کو گھر والوں نے کھیر کھائی تو 50سالہ ذوالفقار 40سالہ شمشاد بی بی 32 سالہ کرن بی بی 30سالہ فیاض حسین 13سالہ علینہ بی بی 7سالہ احسن اور 6سالہ نور فاطمہ بے ہوش ہوگئے جنھیں رورل ہیلتھ سنٹر قصبہ مڑل داخل کرایا گیا ، شک ہے کہ ہمارے ہمسائے نے کھیر میں کوئی چیز ملائی ، پولیس نے کھیر کی دیگ قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔