• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجمن طلباء اسلام کے نومنتخب مرکزی و صوبائی عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب شاہی عید گاہ ملتان میں منعقد ہوئی ، امیر جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعیدکاظمی مہمانِ خصوصی تھے ،انہوں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام جماعت اہلسنت کی متفقہ طلبہ تنظیم ہے جس نے ملک و ملت کو باصلاحیت اور باعمل عشق رسول ﷺ کے جزبے سے سرشار نوجوانوں کی جماعت دی ہے،مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام فیصل قیوم  نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام نہ صرف دینی اقدار کے تحفظ بلکہ ملک کے کونے کونے میں طلبہ کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے بھی جدوجہد کر رہی ہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل سردار بیدار حسین نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
ملتان سے مزید