ملتان (سٹاف رپورٹر) تنظیم القریش ملتان کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ میلاد ریلی القریش ہاؤس طارق آباد سے نکالی گئی،ریلی کی قیادت تنظیم القریش کے مرکزی صدر محمد صدیق قریشی، صدر میلاد فاؤنڈیشن پاکستان زاہد بلال قریشی، ایم پی اے محمد ندیم قریشی ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سعد خورشید کانجو، ملک انور علی، ملک عدنان ڈوگر اور جاوید اختر انصاری سمیت دیگر شخصیات نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن بھرپور انداز میں منائیں گے۔