• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔مظفر آباد پولیس نے دوران تفتیش زیر حراست ملزم محمد شیراز کی نشاندہی پر پسٹل برآمد کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ ۔ڈی ایچ اے پولیس کو ذیشان خالد نے بتایا کہ ملزم طارق رشید نے مجھ سے ادھار کی مد میں 30لاکھ روپے وصول کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔مظفر آباد پولیس نے ملزم عامر شہزاد سے 5لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم محمد ارشد سے 160گرام آئس ملزم ارشد سے 520گرام چرس ملزم حسین سے 10لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم جیون خان سے 1075گرام چرس جبکہ نیوملتان پولیس نے ملزم محمد جاوید سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید