ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے بستی لنگڑیال، بستی موضع ہمروٹ اور بستی محمد پور گھوٹہ قاسم بیلہ کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا ، سیلاب زدگان کے علاج و معالجہ کے لئے میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں پر متاثرین کو فری طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملتان کے جنرل سیکرٹری حافظ ابو الحسن نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہم سب کے ایمان، اتحاد اور ایثار کا امتحان ہے۔