• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علومِ دینیہ کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے، مفتی منیب الرحمٰن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) الجامعۃ الاسلامیہ انوار العلوم العالمیہ، ملتان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے سربراہ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی محمد منیب الرحمٰن نے کہا کہ علومِ دینیہ کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر ضروری ہے، مسلمان عظمت و بلندی کی طرف اسی وقت گامزن ہو سکتے ہیں جب وہ علم و تعلیم کے لیے قربانی دینے کا جذبہ پیدا کریں، تقریب کی صدارت جامعہ کے مہتمم اور امیر جماعت اہلسنّت پاکستان صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی، مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ علامہ سید احمد سعید کاظمی کی علمی و روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی علامہ کاظمی اور ان کے صاحبزادوں کے خوابوں کی عملی تعبیر ہے جو اب عالمی سطح پر اپنا مقام بنا چکی ہے، انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور صوبائی اسمبلی کے رکن مخدوم زادہ سید علی حیدر گیلانی سے مطالبہ کیا کہ اپنے روابط استعمال کرتے ہوئے اس یونیورسٹی کو چارٹر کرائیں، ناظم اعلیٰ جامعہ علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ یہ ادارہ بغیر کسی حکومتی امداد یا سرمایہ دارانہ تعاون کے قائم کیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید