ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور مرکزی سنیئرنائب صد ر الحاج بابر علی قریشی نے کہا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت اب پیدل چلنے پر بھی ٹیکس لگائے گی، حکومت کی جانب سے مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا تاجروں اور مڈل کلاس طبقے کا معاشی قتل ہے مرکزی تنظیم تاجران چھوٹے تاجروں اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ سفید پوش طبقہ پس کر رہ گیا،غریب شہری بچوں سمیت خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کالے منڈی کے نو منتخب صدر محمد شہباز قریشی، جنرل سیکرٹری امین سعید، سرپرست علیٰ خواجہ کامران صدیقی، چیئرمین شیخ اویس، وائس چیئرمین شیخ اویس چاندی، سنیئر نائب صدر فرحان علی قریشی، نائب صدر محمد فیصل غوری، جوئنٹ سیکرٹری سلیم بھٹی، فنانس سیکرٹری یوسف انصاری و دیگر عہدے داران بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باداور مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ساتھ الحاق کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر نومنتخب عہددارن کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اُنکی دستار بندی بھی کی گئی۔