ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے ضلع راجن پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور ریلیف انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وئیر ہاؤس، ضلعی و ریسکیو 1122 کنٹرول رومز اور مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا،انہوں نے خیموں، لائف جیکٹس، مویشیوں کے لیے چارہ و ادویات سمیت دیگر سٹاک کا معائنہ کیا اور تمام سازوسامان ہمہ وقت فعال رکھنے کی ہدایت دی ۔