ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیرمین خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی ترقی تاجر برادری کی محنت کی مرہون منت ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور اور درجنوں قسم کے ٹیکسز سے نجات دلا نے کیلیے حکومت عملی اقدامات اٹھائے اور تاجر برادری کو ملکی سطح پر تجارتی پالیسیوں کے مشاورتی مراحل کا حصہ بنایا جائے تاکہ ملکی معاشی مفادات میں تاجر بھی اپنا برابر کردار ادا سکے کیونکہ تاجر برادری ہی دراصل ملکی معاشی ترقی کی ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران چوک بازار کے عہدیداران کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے موقع پر منقعدہ تقریب تشکر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے انجمن تاجران چوک بازار کے بلا مقابلہ نومنتخب صدر معین الدین قریشی۔ جنرل سیکرٹری میاں عزیز الرحمٰن۔ چیرمین مجلس عاملہ شاہد محمود انصاری۔ چیرمین شیخ ناصر قریشی۔ سید آفتاب شاہ۔ عامر قریشی۔ شاہد فرید۔ ظہیر قریشی۔ عمران قریشی سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ،خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تجارتی مارکیٹوں کی تاریخی مارکیٹوں میں چوک بازار کا تاریخی اور نمایاں مقام ہے ،اس موقع پر عہدیداران اور تاجر رہنماوں کی دستار بندی بھی کی گئی۔