ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکوریجنل ٹریننگ سنٹر نے لائن مین گریڈ IIسے لائن مین گریڈ Iکے عہدے پر ترقی کے محکمانہ امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں ۔ محمد ابرار ارشد نے پہلی، ذوالفقار علی نے دوسری اور محمد آصف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والوں میں علی احمد ، غفاراحمد، عبداللہ بیگ ، محمد فاروق، امتیازاحمد، سجاد حسین، عبدالرزاق، ظہوراحمد، شاہد ندیم اور محمد احمد شامل ہیں۔