ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان کی لیکچرر پی ایچ ڈی سکالر مہوش بتول کاظمی ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے ریسرچ کررہی ہیں انہوں نے اب تک اپنی تین سالہ ریسرچ میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے جیسے گلوبل ہاٹ ایشیو پر متعدد تجاویز اور نتائج دئے ہیں جس پر جرمنی کی یونیورسٹی آف کولون کے پروفیسر نے ایک سال ریسرچ کےلئے اور عملی طور پر ممکن بنانے کے لیے منظوری دیتے ہوئے دعوت نامہ جاری کر دیا ۔