برطانوی ہوم آفس نے پناہ کے متلاشی غیرقانونی مہاجرین کے لیے پرتعیش سامان کی خریداری پر پابندی عائد کردی۔
تارکین وطن کو ہفتے میں تقریباً 10 پاﺅنڈز کی ادائیگی کے باوجود سنو موبائلز‘ ٹائم شیئرز اور فرز کی خریداری انکے لیے ممنوع ہوگی۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پناہ کے لیے برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے مہاجرین کو ہوٹلوں میں رکھا جارہا ہے جن کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے مگر انہیں کھانا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ 9 اشاریہ 95 پاﺅنڈ فی ہفتہ بھی وہ وصول کر رہے ہیں۔
بعض پناہ گزینوں کی طرف سے ہفتہ وار الاﺅنس سے جوا کھیلنے کے انکشاف کے بعد حکومت کی طرف سے پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
چیئرٹی فار کیلس کے سی اِی او اسٹیو اسمتھ نے فہرست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اقدامات بتاتے ہیں کہ برطانیہ میں پناہ کے متلاشی لوگ زندگی کی حقیقتوں سے کتنے دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیبر حکومت بنیادی سہولیات کے لیے جاری معمولی رقم پر بھی پابندیاں لگا کر سخت مایوسی پھیلا رہی ہے