کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیلی جارحیت کےباعث غزہ کے زیادہ تر اسکول تباہ ہو چکے ہیںاور شدید بمباری کے باعث تعلیمی سال کا آغاز شدید متاثر ہوا ہےاور زیادہ تر بچوں کیلئے ستمبر اب تعلیمی سال کا آغاز نہیں رہا،تاہم قلیل تعداد میں طلبا کو خیموں میں قائم عارضی کلاس رومز میں پڑھایا جا رہا ہے۔