• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسابقتی کمیشن؛ ایل ڈی آئی گٹھ جوڑ کیس 50 کروڑ روپے جرمانہ وصول کر لیا

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ٹیلی کام سیکٹر میں طویل فاصلے کے انٹرنیشنل آپریٹرز ( ایل ڈی آئی ) کے گٹھ جوڑ کے کیس میں جرمانے کی مد میں 50کروڑروپے وصول کر لیے ، جرمانے کی مد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے 45 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایم/ایس لنک ڈاٹ نیٹ نے ساڑھے تین کروڑ روپے جمع کروائے ہیں کمپٹیشن ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ، ایل ڈی آئی آپریٹرز سے ، ممنوعہ معاہدےکے دورانیے کے دوران حاصل شدہ کل ریونیوکا دو فیصد کے حساب سے جرمانے کی ریکوری کی جائے گی۔ ٹربیونل کے حکم کے تحت، دیگر ایل ڈی آئی آپریٹرز سے جرمانے کی ریکوری کا عمل جاری ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں ایل ڈی آئی آپریٹرز نے ، لانگ ڈسٹنس کالز، یعنی انٹر نیشنل کالز کے لئے مل کر ایک معاہدہ کیا تھا ، جس کے تحت تمام بین الاقوامی کالز کو پی ٹی سی ایل کے کنٹرول کردہ ایک ہی گیٹ وے کے ذریعے گزارا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید