کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کراچی شرقی کے حکم پر ڈاکٹر سید ظفر حسین کو ناظم امتحانات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی جگہ شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد یاسر خان کو ناظم امتحانات کا چارج دے دیا ہے۔تاہم ڈاکٹر سید ظفر حسین کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے عدالت میں غلط ریکارڈ پیش کیا ، میرا تقرر سلیکشن بورڈ کے ذریعے ہوا جس میں دیگر امیدوار بھی شریک تھے ، جامعہ کراچی کی سینڈیکیٹ نے میرے تقرر کی منظوری دی ۔