• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کے اے پی ٹی رولز، یونیفارم اور آفس کارڈ تیار

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کے اے پی ٹی رولز (اپائنٹمنٹ، پروموشن، ٹرانسفر) ادارے کے اعلی افسران کے اعتراضات کے بعد آخرکار فائنل ہو کر کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجے گئے تھے وہ منظور ہو گئے ہیں۔ مذکورہ رولز تقریبا ایف آئی اے کے اے پی ٹی رولز کی طرز پر ہی تشکیل دیے گئے ہیں بس ان میں تھوڑا بہت رد و بدل اور اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ادارے کی یونیفارم کا ڈیزائن بھی تیار کر کے سلوا لیا گیا ہے اور اس یونیفارم کو کانسٹیبل سے لے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز تک زیب تن کریں گے۔ کافی اعتراضات کے بعد ادارے کے آفس کارڈ کے تین نمونے منظور ہوئے تھے جس میں سے ایک آخر کار فائنل ہو گیا۔
ملک بھر سے سے مزید