• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط

ٹوکیو(عرفان صدیقی) آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (APMDA) کے صدر ایچ ایم شہزاد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے جس میں آٹو موبائل اسمبلرز کی جانب سے دی گئی 100 فیصد لوکلائزیشن کی تحریری یقین دہانیوں پر 35 سال گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ قومی معیشت، شفافیت اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری حکومتی نوٹس کا متقاضی ہے۔ایچ ایم شہزاد نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ مقامی اسمبلی کی اجازت کے وقت آٹو اسمبلرز نے undertakings دی تھیں کہ وہ دس سال کے اندر اندر مکمل لوکلائزیشن کریں گے، تاہم آج تک یہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید