کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعدی گارڈن کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لا ش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیاتھا ،تفصیلات کے مطابق سچل تھانہ کی حدود سائٹ سپر ہائی وے صفورہ گوٹھ سعدی گارڈ کے قریب جھاڑیوں سے 38سالہ ارشد ولد قادر بخش کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا ۔