• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپوٹیشن پر FIA میں آنے والے افسران کی اصل محکموں میں واپسی شروع

کراچی (اسد ابن حسن) ماضی میں دوسرے محکموں سے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر افسران دو یا تین برس کے لیے آتے تھے مگر اس سے کہیں زیادہ عرصہ تعینات رہتے تھے۔ سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے تناظر میں موجودہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفت مختار نے ان زائد المیعاد تعیناتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جس کے بعد وزارت داخلہ کے سیکشن افیسر غلام مرتضی نے گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹروں کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان تمام افسران کے تین برس مکمل ہو چکے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید