• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم اور آٹے کی نقل حمل پر پابندی فوری اٹھائی جائے، فلور ملز ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین عبد الجنیدعزیز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے بعد سندھ خصوصا کراچی میں چند دنوں سے آٹےکے نرخ بڑھ گئے ہیں جبکہ اربوں روپے کی ذخیرہ کی گئی گندم کو خطرہ میں ڈال دیا گیا ہے اس لئے گندم اورآٹے کے نقل حمل پر عائد پابندی فوری اٹھائی جائے۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پنجاب میں بدترین سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب سے گندم دوسرے صوبوں کو منتقل کی جانے چاہئے تھی مگر پنجاب حکومت نے گندم کی نقل و حمل پر پابندی لگا کر اربوں روپے کی ذخیرہ کی گئی گندم کو خطرہ میں ڈال دیا۔
ملک بھر سے سے مزید