کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی ایکسچینج کمپنی کو زر مبادلہ کے لین دین سے روک دیا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متعلقہ قوانین و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی وجہ سے فوری طور پرنافذالعمل بنیاد پر میسرز منی ماسٹرز کرنسی ایکسچینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ ،لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔