• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر مبینہ طورپر لوٹ مار کے دوران سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا، تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود مین شاہراہ فیصل معصوم شاہ مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کے دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے مزاحمت کے بعد اپنی پستول سے ملزمان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ڈاکو کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔
ملک بھر سے سے مزید