• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن کمیٹی؛ PTCL بورڈ عہدیداروں کی لسٹ فراہم نہ کرنے پر شدید برہم

اسلام آباد (ساجد چوہدری) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کی چیئرپرسن نے پی ٹی سی ایل بورڈ کے ممبران کے نام اور عہدوں کی لسٹ فراہم نہ کرنے پر وزارت آئی ٹی حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری آئی ٹی عمار نقوی سے کہا کہ اگر آپ کو بورڈ ممبران کے نام ا عہدے معلوم نہیں تو آپ اجلاس میں کیا کرنے آئے ہیں، معلومات چھپانے پر تحریک استحقاق پیش کرسکتی ہوں، کمیٹی نے دوٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام پر   پر الگ بریفنگ طلب کرتے ہوئےمسابقتی کمیشن کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا،سنیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پاکستانیوں کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی مہم چلائی کیا ایسے شخص کی کمپنی کو پاکستان کو سروسز فراہم کرنی چاہئیں،قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس منگل کو چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، چیئرپرسن نے کہا وزارت آئی ٹی پی ٹی سی ایل کے نام اور عہدوں کی لسٹ فراہم کیوں نہیں کررہی ہے؟ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود ممبران کتنی تنخواہیں،مراعات لیتے ہیں؟

ملک بھر سے سے مزید