کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو تباہ کرنے پر تلی ہے سارے اختیارات اور وسائل پر قابض ہےڈیلیور بھی نہیں کرتے اور اختیارات بھی منتقل کرنے کو تیار نہیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ جو صوبائی حکومت کے ماتحت ہے اپنا کام نہیں کر رہااختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں. سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ٹاؤنز اور یوسیز کے ماتحت کیا جائے تاکہ عوام کے بنیادی مسائل فوری بنیادوں پر حل ہو سکیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ٹاؤن میں صفائی مہم کے آغاز کے پہلے دن کے موقع پر لانڈھی ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ لانڈھی ٹاؤن مبارکباد کا مستحق ہے کہ یہ ان کا دائرہ کار نہیں لیکن عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے اپنے ٹاؤن کے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے از خود اپنے وسائل سے اس مہم کا آغاز کیا ہےیہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منہ پر طمانچہ ہے کہ اربوں کے بجٹ کا ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا ۔