• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ، فوری اور باآسانی فنڈز کی منتقلی کے عمل میں اہم پیش رفت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (CDC)نے عارف حبیب لمیٹڈ کو اپنے راست ایگریگیٹر پلیٹ فارم میں شامل کرلیاہے جو سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ، فوری اور باآسانی فنڈز کی منتقلی کے عمل میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ کیٹالیسٹ آئی ٹی سلوشنز کے تعاون سے نافذ کیا گیا یہ اسٹریٹجک انضمام پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹلائزیشن ، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی کو فروغ دینے کیلئے سی ڈی سی کے ویژن کو آگے بڑھانے کی عکاسی ہے۔ سی ڈی سی کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر اور عارف حبیب لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہدعلی حبیب نے دستخط کیے۔اس سسٹم کے تحت سی ڈی سی ہر سرمایہ کار کے ذیلی اکائونٹ کیلئے انٹرنیشنل بینک اکائونٹ نمبر فارمیٹ میں ایک منفرد راست انوسٹمنٹ آئی ڈی جنریٹ کرتی ہے۔ سرمایہ کار کے بینک اکائونٹ میں بطور بینفشری رجسٹرڈ ہونے کے بعدفنڈز براہِ راست بروکر کے کلائنٹ اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے جاسکتے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید