• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،5,083مقامات پر انسدادِ ڈینگی اسپرے آپریشنز مکمل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے سلسلے میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان شریک کی، اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت جاری سرگرمیوں اور کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کا جائزہ بھی لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ 5,083مقامات پر انسدادِ ڈینگی اسپرے اور IRS آپریشنز مکمل کیے گئے، لاروا کی افزائش کی نشاندہی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید