راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں کی پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئیں، 2 گاڑیاں اور30موٹر سائیکلیں غائب، راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی ،24موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ دھمیال میں شہروز حامد سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70 ،ساڑھے آٹھ ہزار روپے اور اس کے دوست محمد اسامہ کا موٹر سائیکل ہائی سپیڈ ماڈل 2024 اور ٹچ موبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ ظفرالحق روڈ پر اسد محمود سے اسلحہ کی نوک پر 2 موبائل اور 40ہزار روپے ،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ کے قریب محمد ہاشم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ پنڈ نصراللہ میں احمد نواب سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چار ہزار روپے اور موبائل ، تھانہ روات کے علاقہ چک بیلی میں انجم بشیر کاموٹر سائیکل اور 2موبائل چھین لئے گئے ،نیومورگاہ میں محمد نذیر کے گھر سےتالے توڑ کرلیپ ٹاپ اورسامان مالیتی7ہزار روپے،بڑین روڈ پر محمد جاوید کی دکان سے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے ،گلشن آباد میں لبنیٰ کے گھرسے 50 ہزار روپے اور ایک تولہ وزنی طلائی کانٹے ،لالہ رخ کالونی میں سید ضیا ءمحمد کے گھرسے2طلائی بالیاں ،2طلائی زنانہ انگوٹھیاں، موبائل اور 10ہزار روپے ،محمودہ میں قیصر کے گھرسے ایک بکری اور ایک بکرا چوری کرلیاگیا۔ادھر وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی11وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ، ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ6 موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے اور دو گھروں کے تالےٹو ٹ گئے ۔