• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کاخادم دریائے سواں میں ڈوب گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مسجد کاخادم دریائے سواں میں ڈوب گیا،پولیس کے مطابق منگل کو جھاوڑیاں گاؤں میں دریائے سواں سے ایک شخص کی لاش ملی جوپانی میں بہہ کروہاں پہنچی ،جسے قبضہ میں لے کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی منتقل کردیاگیا،جس کی بعدازاں شناخت50سالہ بخت زمین خان ولد طور رستم خان کے نام سے ہوئی جو شارون کالونی نزد سواں کیمپ راولپنڈی کارہائشی اور مقامی مسجد میں خادم تھا اور ساتھ ہی ٹرالی بھی چلاتاتھا،اور پیر کو وہ دریائے سواں میں بہہ گیاتھا،پولیس نے لاش ورثاکے حوالے کردی ۔
اسلام آباد سے مزید