اسلام آباد،راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادکے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ رمنا، تھا نہ سمبل، تھا نہ نو ن، تھانہ کھنہ، تھا نہ کورال، تھا نہ سہالہ، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ نیلور اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے5,514گرام ہیروئن،2,779گر ام آئس،170چرس اور مختلف بو ر کے 10 پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ادھرراولپنڈی پولیس نے 8 ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ،ملزموں سے 25لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ بنی، وارث خان، سول لائنز، واہ کینٹ، کلرسیداں اور گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں۔