راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) شہری موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس سمیت پولیس کی دیگر14سہولیات سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں ، انچارج ٹریفک لائسنسنگ برانچ انسپکٹر امتیاز احمد نے دور درا ز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو انکی دہلیز پرلائسنسنگ سے متعلقہ سہولیات کی فراہمی کیلئے موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ واری شیڈول جاری کر دیا جسکے مطابق پولیس موبائل خدمت بدھ کو کوری دولال گوجر خان، جمعرات کو فوارہ چوک راجہ بازار،جمعہ کو جھاورہ پکٹ دھمیال روڈ، ہفتہ کو گلزار قائد اوالڈ ائیر پورٹ جبکہ اتوار کو خصوصی رکشہ ٹیسٹ کے حوالے سے اولڈ واران ڈپو صدر میں اپنے فرائض سر انجام دے گی, موبائل پولیس خدمت صبح9بجے سے شام5بجے تک مقررہ پوائنٹس پر موجود ہو گی ۔