• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس مارٹن اسرائیلی مداحوں کو اسٹیج پر مدعو کرنے پر مشکل میں پھنس گئے، نئی بحث چھڑ گئی

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

معروف راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کنسرٹ کے دوران دو اسرائیلی مداحوں کو اسٹیج پر مدعو کرنے پر مشکل میں پھنس گئے۔

لندن کنسرٹ کے دوران کرس مارٹن نے دو مداحوں کو اسٹیج پر بلایا، جب دونوں نے اپنی شناخت اسرائیلی شہری کے طور پر کروائی تو 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ افراد نے تالیاں بجائیں جبکہ کئی نے بُو کی آوازیں لگائیں۔

اس موقع پر کرس مارٹن نے کہا کہ میں اس بات پر شکر گزار ہوں کہ آپ بطور انسان یہاں موجود ہیں اور میں آپ کے ساتھ مساوی برتاؤ کر رہا ہوں، چاہے آپ کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا اگرچہ یہ معاملہ متنازع ہو سکتا ہے، لیکن میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتا ہوں، ہم سب ایک برابر انسان ہیں، یہ جملہ سن کر اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔

کرس مارٹن کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث چھڑ گئی، ان کے کئی مداحوں نے امن اور مساوات کے پیغام کی تعریف کی جبکہ بعض نے اسرائیلی مداحوں کو اسٹیج پر بلانے کو غیر ضروری اور متنازع قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید